ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی آٹے کی قیمتوں پر عملدرآمد کے حوالے سے کارروائیاں خلاف ورزی پر 15دکاندار گرفتار،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر (صدر) محمد یوسف ہاشمی کی زیر نگرانی عالمو چوک میں آٹے کی قیمت کے کنٹرول کے حوالے سے کارروائی کی گئی۔کارروائی کے دوران مختلف دکانداروں سے گندم کے آٹے کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور سرکاری طور پر مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔قیمت کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس کے علاوہ اسپیشل مجسٹریٹ سریاب کی زیر نگرانی سب ڈویژن سریاب کے مختلف علاقوں ایسٹرن بائی پاس، مغل آباد اور معصوم اسٹریٹ میں پرائس کنٹرول آپریشن کیا گیا۔

Leave a Reply