بلوچستان نے حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کے شعبے میں نمایاں پیش رفت حاصل کرلی۔ آغا خان یونیورسٹی کے آزادانہ سروے TPVICS راو¿نڈ 3 کے مطابق بلوچستان میں حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج 56.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو ماضی کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ ہے۔محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج میں یہ نمایاں بہتری محکمہ صحت بلوچستان اور ای پی آئی (Expanded Programme on Immunization) کی مشترکہ اور مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اس کامیابی سے صوبے میں بچوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لیے جاری حکومتی اقدامات کے مو¿ثر ہونے کی عکاسی ہوتی ہے۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج میں نمایاں اضافے پر محکمہ صحت بلوچستان اور ای پی آئی کی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صحت مند اور خوشحال بلوچستان ہمارا خواب ہے، جس کی تعبیر کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply