جنیوا: پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی۔
پاکستان نے آج جنیوا میں اقوام متحدہ کی تخفیفِ اسلحہ کانفرنس کی صدارت سنبھالی۔ پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری (آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ) اور ترجمان، سفیر طاہر حسین اندرابی کانفرنس کی صدارت کر رہے ہیں۔
فورم میں تخفیف اسلحہ اور اسلحہ کنٹرول معاہدوں پر مذاکرات ہوتے ہیں، دنیا کے 65 ملک اس فورم کے رکن ہیں، جن میں جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاستیں بھی شامل ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کانفرنس کی صدارت پاکستان کو ملنا عالمی برادری کے پاکستان کی سفارتی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔

Leave a Reply