پاکستانی حکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردی۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب ریمارکس کو ایرانی میڈیا پر غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
حکام نے کہا کہ پاکستان اصولی طور پر ایران پر امریکی پابندیوں کے نظام پر تبصرہ نہیں کرتا اور نہ ہی اس معاملے میں مداخلت کرتا ہے۔
حکام کے مطابق پاکستان خطے میں وسیع تر استحکام اور خوشحالی کے لیے تنازع کے دوستانہ، باہمی رضامندی اور عملی حل پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، پاکستان بطور مرکزی ثالث اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان واشنگٹن اور تہران کے درمیان اختلافات کم کرنے اور دونوں ممالک کے مابین پُل کا کردار ادا کرنے کے لیے مخلصانہ اور تعمیری کوششوں کے لیے پرعزم ہے۔
حکام کی جانب سے واضح کیا گیا پاکستان کو امید ہے کہ بات چیت اور کشیدگی میں کمی کے ذریعے تنازع کا پُرامن حل تلاش کیا جائے گا۔

Leave a Reply