Daily Shujaat Quetta
September 2, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ناشتہ نہیں کرتے تو اس کا بڑا نقصان جان لیںپی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیاپاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے پنچزکا عالمی ریکارڈ قائم کردیاعاقب جاوید نے انگلینڈ کیخلاف شکست کی ذمہ داری کپتان بابر اعظم اور کوچ سرفراز احمد پر ڈال دیامریکی حملوں کے بعد ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر جوابی حملہ، بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰنیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئینیویارک میں چاقو بردار خاتون کا حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاکپانی خطے کی لائف لائن ہے، اسے بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے، وزیراعظمافغانستان اور پاکستان باہمی انحصار کو بحران کے بجائے مشترکہ معاشی مفادات کیلئے استعمال کرسکتے ہیں: افغان سفیر کا این ڈی یو میں خطابپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی 27-2026 کی چیئرمین شپ سنبھال لیناشتہ نہیں کرتے تو اس کا بڑا نقصان جان لیںپی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیاپاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے پنچزکا عالمی ریکارڈ قائم کردیاعاقب جاوید نے انگلینڈ کیخلاف شکست کی ذمہ داری کپتان بابر اعظم اور کوچ سرفراز احمد پر ڈال دیامریکی حملوں کے بعد ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر جوابی حملہ، بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰنیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئینیویارک میں چاقو بردار خاتون کا حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاکپانی خطے کی لائف لائن ہے، اسے بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے، وزیراعظمافغانستان اور پاکستان باہمی انحصار کو بحران کے بجائے مشترکہ معاشی مفادات کیلئے استعمال کرسکتے ہیں: افغان سفیر کا این ڈی یو میں خطابپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی 27-2026 کی چیئرمین شپ سنبھال لی

خواتین کی معاشی خود مختاری ،ترقی اور خوشحالی کےلئے بنیادی شرط کیا ہے؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سینئر رہنماءاور ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر کے کمیونیکیشن افئیر کوارڈینیٹر لیاقت اقبال راجپوت نے کہا ہے کہ خواتین کی معاشی خود مختاری اور بااختیار ہونا نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے بنیادی شرط ہے جب خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنایا جاتا ہے تو اس کے اثرات براہ راست خاندان کی صحت، تعلیم اور مجموعی معیارِ زندگی پر مرتب ہوتے ہیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لیاقت اقبال راجپوت نے کہا کہ جیسا کہ بلوچستان میں کڑھائی، سلائی، قالین بافی، اور بلوچی ہنر (جیسے کہ بلوچی کڑھائی اور شیشہ ورک) کا کام گھر گھر میں کیا جاتا ہے اگر ان ہنر مند خواتین کو جدید مارکیٹ تک رسائی، معیاری مواد اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے فروخت کے مواقع فراہم کیے جائیں تو یہ شعبہ لاکھوں خاندانوں کا معاشی سہارا بن سکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ خواتین کو چھوٹے پیمانے پر کاروبار شروع کرنے کے لیے سود سے پاک قرضے اور آسان اقساط پر مالی اعانت فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ وہ گھریلو صنعتیں، پولٹری فارمنگ، یا لائیواسٹاک (مال مویشی) جیسے روزگار خود استوار کر سکیں اور اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کی کامیاب پالیسیوں انکاربالکل ممکن نہیں۔انہوںنے کہا کہ پسماندہ اضلاع میں خواتین کے لیے خاص طور پر آئی ٹی، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سلائی کٹائی اور دیگر ہنر مند کورسز کے مراکز کا قیام سے آنے والے دور کے چیلنجز اور گھر بیٹھے فری لانسنگ اور آن لائن کاروبار کے ذریعے بھی کما سکتی ہیں۔لیاقت راجپوت نے کہا کہ بلوچستان کے دیہی علاقوں میں خواتین زراعت اور مویشی پالنے کے امور میں پیش پیش ہوتی ہیں۔ اگر انہیں جدید زرعی طریقوں، لائیو اسٹاک کی دیکھ بھال، اور ڈیری فارمنگ کی تربیت دی جائے تو دیہی معیشت میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے غرض یہ کہ خواتین کی معاشی شمولیت کو فروغ دے کر نہ صرف غربت میں کمی لائی جا سکتی ہے بلکہ معاشرے کو زیادہ متوازن اور ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *