Daily Shujaat Quetta
September 7, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
سیرتِ نبوی ہمارے لیے مکمل ضابط حیات ہے، سیدال خان ناصربلوچستان اس وقت مختلف نوعیت کی انتہاپسندی اور بدامنی کا شکار ہے،ڈاکٹر عبدالمالکڈاکٹر عائشہ فیض کی گرفتاری عدم برداشت اور مطلق العنانیت کی آخری حد ہے ، نیشنل پارٹیخضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈ، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گیا6 ستمبر 1965 ہماری دفاعی تاریخ کایادگار دن ہے،نسیم الرحمن ملاخیلسندھ کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر اسپرنکلرز نہ ہونے کا انکشافرات گئے تک جاگنے کی عادت کس حد تک صحت پر اثر انداز ہوتی ہے؟کھانے کے دوران یا بعد میں پانی پینے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ٹورنٹو: پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کی گاڑی نذرِ آتش کرنے کے الزام میں ایک ملزم گرفتارحوثیوں اور یمنی فوج میں گھمسان کی جنگ، 120 سے زائد افراد ہلاکسیرتِ نبوی ہمارے لیے مکمل ضابط حیات ہے، سیدال خان ناصربلوچستان اس وقت مختلف نوعیت کی انتہاپسندی اور بدامنی کا شکار ہے،ڈاکٹر عبدالمالکڈاکٹر عائشہ فیض کی گرفتاری عدم برداشت اور مطلق العنانیت کی آخری حد ہے ، نیشنل پارٹیخضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈ، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گیا6 ستمبر 1965 ہماری دفاعی تاریخ کایادگار دن ہے،نسیم الرحمن ملاخیلسندھ کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر اسپرنکلرز نہ ہونے کا انکشافرات گئے تک جاگنے کی عادت کس حد تک صحت پر اثر انداز ہوتی ہے؟کھانے کے دوران یا بعد میں پانی پینے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ٹورنٹو: پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کی گاڑی نذرِ آتش کرنے کے الزام میں ایک ملزم گرفتارحوثیوں اور یمنی فوج میں گھمسان کی جنگ، 120 سے زائد افراد ہلاک

دہشتگردی کےخلاف سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیاں قابلِ فخر ہیں، شاہد رند

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے قلات میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اپنے ایک بیان میں شاہد رند نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں، جرات اور بروقت کارروائیاں قابلِ فخر ہیں۔ امن دشمن عناصر کے خلاف مو¿ثر کارروائیاں اس امر کا ثبوت ہیں کہ ریاست دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ صوبے کے عوام نے ہمیشہ امن دشمن عناصر کے خلاف ریاستی اداروں کا ساتھ دیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف قومی جدوجہد میں آئندہ بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے شاہد رند نے کہا کہ دہشت گرد عناصر بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کا سفر روکنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ حکومت بلوچستان عوام کے جان و مال کے تحفظ اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی معاون وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ”عزمِ استحکام“ کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قومی سطح پر مربوط کوششیں جاری ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں ریاست کے مضبوط عزم اور سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی عکاس ہیں انہوں نے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ریاستی اداروں اور عوام کی مشترکہ جدوجہد جاری رہے گی اور بلوچستان میں امن و ترقی کے سفر کو ہر صورت آگے بڑھایا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *