Daily Shujaat Quetta
September 6, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
سیرتِ نبوی ہمارے لیے مکمل ضابط حیات ہے، سیدال خان ناصربلوچستان اس وقت مختلف نوعیت کی انتہاپسندی اور بدامنی کا شکار ہے،ڈاکٹر عبدالمالکڈاکٹر عائشہ فیض کی گرفتاری عدم برداشت اور مطلق العنانیت کی آخری حد ہے ، نیشنل پارٹیخضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈ، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گیا6 ستمبر 1965 ہماری دفاعی تاریخ کایادگار دن ہے،نسیم الرحمن ملاخیلسندھ کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر اسپرنکلرز نہ ہونے کا انکشافرات گئے تک جاگنے کی عادت کس حد تک صحت پر اثر انداز ہوتی ہے؟کھانے کے دوران یا بعد میں پانی پینے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ٹورنٹو: پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کی گاڑی نذرِ آتش کرنے کے الزام میں ایک ملزم گرفتارحوثیوں اور یمنی فوج میں گھمسان کی جنگ، 120 سے زائد افراد ہلاکسیرتِ نبوی ہمارے لیے مکمل ضابط حیات ہے، سیدال خان ناصربلوچستان اس وقت مختلف نوعیت کی انتہاپسندی اور بدامنی کا شکار ہے،ڈاکٹر عبدالمالکڈاکٹر عائشہ فیض کی گرفتاری عدم برداشت اور مطلق العنانیت کی آخری حد ہے ، نیشنل پارٹیخضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈ، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گیا6 ستمبر 1965 ہماری دفاعی تاریخ کایادگار دن ہے،نسیم الرحمن ملاخیلسندھ کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر اسپرنکلرز نہ ہونے کا انکشافرات گئے تک جاگنے کی عادت کس حد تک صحت پر اثر انداز ہوتی ہے؟کھانے کے دوران یا بعد میں پانی پینے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ٹورنٹو: پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کی گاڑی نذرِ آتش کرنے کے الزام میں ایک ملزم گرفتارحوثیوں اور یمنی فوج میں گھمسان کی جنگ، 120 سے زائد افراد ہلاک

بلوچستان اس وقت مختلف نوعیت کی انتہاپسندی اور بدامنی کا شکار ہے،ڈاکٹر عبدالمالک

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدراور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے کارکنوں کو ذاتی اور گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفادات، قومی سیاست اور قومی سوچ کو اپنانا ہوگا۔یہ با ت انہوں نے نیشنل پارٹی کیچ کی ضلعی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اس وقت مختلف نوعیت کی انتہاپسندی اور بدامنی کا شکار ہے، جس کے باعث عام شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ ایک جانب نوشکی اور دیگر علاقوں میں لوگوں کو اپنے گھروں سے منتقل کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں اور باغات کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، جبکہ دوسری جانب قومی شاہراہوں کی بندش، ناکوں کے قیام، پلوں کو نقصان پہنچانے اور شہریوں کی گاڑیاں چھیننے کے واقعات بھی تشویشناک ہیں۔انہوں نے کہا کہ قیمتی گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے، عام شہریوں، نوجوانوں اور ملازمین کو اغوا کرنے، ان پر مبینہ طور پر انسانیت سوز تشدد کرنے اور تاوان وصول کرنے جیسے واقعات نے بلوچستان کے عوام میں شدید خوف اور بے چینی پیدا کر دی ہے۔ شہریوں سے گاڑیاں اور ایمبولینسیں چھیننے کے واقعات بھی قابلِ مذمت ہیں۔رہنماو¿ں نے کہا کہ ایسے اقدامات کے نتیجے میں بلوچستان کے عوام سنگین معاشی اور سماجی مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔ نوجوانوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے، کاروبار تباہ ہو رہے ہیں اور اندرونِ بلوچستان آمدورفت کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کو کسی بھی صورت تشدد، بدامنی اور عدم تحفظ کا نشانہ نہیں بننا چاہیے۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہا کہ ملک اس وقت شدید معاشی دباو¿ اور امن و امان کی خراب صورتحال سے دوچار ہے، لیکن حکمران ان بنیادی مسائل کے حل پر توجہ دینے کے بجائے ملک کو مزید تقسیم کرنے کی پالیسیوں پر گامزن نظر آتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *