Daily Shujaat Quetta
September 7, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
سیرتِ نبوی ہمارے لیے مکمل ضابط حیات ہے، سیدال خان ناصربلوچستان اس وقت مختلف نوعیت کی انتہاپسندی اور بدامنی کا شکار ہے،ڈاکٹر عبدالمالکڈاکٹر عائشہ فیض کی گرفتاری عدم برداشت اور مطلق العنانیت کی آخری حد ہے ، نیشنل پارٹیخضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈ، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گیا6 ستمبر 1965 ہماری دفاعی تاریخ کایادگار دن ہے،نسیم الرحمن ملاخیلسندھ کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر اسپرنکلرز نہ ہونے کا انکشافرات گئے تک جاگنے کی عادت کس حد تک صحت پر اثر انداز ہوتی ہے؟کھانے کے دوران یا بعد میں پانی پینے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ٹورنٹو: پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کی گاڑی نذرِ آتش کرنے کے الزام میں ایک ملزم گرفتارحوثیوں اور یمنی فوج میں گھمسان کی جنگ، 120 سے زائد افراد ہلاکسیرتِ نبوی ہمارے لیے مکمل ضابط حیات ہے، سیدال خان ناصربلوچستان اس وقت مختلف نوعیت کی انتہاپسندی اور بدامنی کا شکار ہے،ڈاکٹر عبدالمالکڈاکٹر عائشہ فیض کی گرفتاری عدم برداشت اور مطلق العنانیت کی آخری حد ہے ، نیشنل پارٹیخضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈ، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گیا6 ستمبر 1965 ہماری دفاعی تاریخ کایادگار دن ہے،نسیم الرحمن ملاخیلسندھ کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر اسپرنکلرز نہ ہونے کا انکشافرات گئے تک جاگنے کی عادت کس حد تک صحت پر اثر انداز ہوتی ہے؟کھانے کے دوران یا بعد میں پانی پینے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ٹورنٹو: پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کی گاڑی نذرِ آتش کرنے کے الزام میں ایک ملزم گرفتارحوثیوں اور یمنی فوج میں گھمسان کی جنگ، 120 سے زائد افراد ہلاک

سیرتِ نبوی ہمارے لیے مکمل ضابط حیات ہے، سیدال خان ناصر

قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ سیرتِ نبوی ہمارے لیے مکمل ضابط حیات اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا حقیقی راستہ ہے عصرِ حاضر میں نوجوانوں کو درپیش تعلیمی، معاشی اور سماجی چیلنجز کا پائیدار حل اسلامی تعلیمات اور سیرتِ طیبہ کی روشنی میں تلاش کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے الحمد اسلامک یونیورسٹی کے شعبہ علومِ اسلامیہ کے زیر اہتمام دوسری بین الاقوامی سیرت کانفرنس 2026ءکے اسلام آباد سیشن سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کا موضوع “عصرِ حاضر میں نوجوانوں کو درپیش تعلیمی، معاشی اور سماجی چیلنجز اور سیرتِ طیبہ کی روشنی میں ان کا حل” تھا۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ کی سیرتِ مبارکہ پوری انسانیت کے لیے رحمت، امن، محبت، مساوات، عدل اور رواداری کا عملی نمونہ ہے دنیا نے سائنس، ٹیکنالوجی اور مادی ترقی میں بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں، تاہم انسان آج بھی بے چینی، نفرت، تعصب اور عدمِ تحفظ جیسے مسائل کا شکار ہے۔ ایسے حالات میں سیرتِ طیبہ ہی وہ روشن راستہ ہے جو انسانیت کو امن، محبت اور باہمی احترام کا درس دیتا ہے۔سیدال خان ناصر نے کہا کہ آج دنیا میں بقائے باہمی، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ میثاقِ مدینہ مختلف مذاہب اور طبقات کے درمیان امن، باہمی احترام، حقوق کے تحفظ اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کا تاریخی نمونہ ہے فتح مکہ کے موقع پر رسول اکرم کا بے مثال عفو و درگزر بھی پوری انسانیت کے لیے عظیم مثال ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *