Daily Shujaat Quetta
April 17, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ملکی تاریخ میں پہلی بار پاور سیکٹر اہلکاروں کے فری یونٹس ختم کردیے گئےاسرائیلی حملے کے خدشے پر پاکستانی لڑاکا طیاروں نے ایرانی وفد کو سکیورٹی حصار میں ایران واپس پہنچایا: خبررساں ایجنسیمردان میں پی ٹی آئی کا جلسہ، محمود اچکزئی اعتماد میں نہ لینے پر ناراضراولپنڈی کے اسپتال میں بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری، واپس اڈیالہ منتقل کردیا گیاسعودیہ کی مالی معاونت بیرونی مالی پوزیشن کو مزید مضبوط کرے گی: وزیر خزانہآئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کا پاکستان کی معاشی اصلاحات پر اظہارِ اطمینانپاکستان نے رواں مالی سال کیلئے بیرونی فنانسنگ کے انتظامات مکمل کرلیے: وزیر خزانہپاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول ہوگئےوزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دیدیامریکا ایران کے ساتھ 20 ارب ڈالر کے بدلے یورینیم معاہدے پر غور کر رہا ہے: امریکی میڈیاملکی تاریخ میں پہلی بار پاور سیکٹر اہلکاروں کے فری یونٹس ختم کردیے گئےاسرائیلی حملے کے خدشے پر پاکستانی لڑاکا طیاروں نے ایرانی وفد کو سکیورٹی حصار میں ایران واپس پہنچایا: خبررساں ایجنسیمردان میں پی ٹی آئی کا جلسہ، محمود اچکزئی اعتماد میں نہ لینے پر ناراضراولپنڈی کے اسپتال میں بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری، واپس اڈیالہ منتقل کردیا گیاسعودیہ کی مالی معاونت بیرونی مالی پوزیشن کو مزید مضبوط کرے گی: وزیر خزانہآئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کا پاکستان کی معاشی اصلاحات پر اظہارِ اطمینانپاکستان نے رواں مالی سال کیلئے بیرونی فنانسنگ کے انتظامات مکمل کرلیے: وزیر خزانہپاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول ہوگئےوزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دیدیامریکا ایران کے ساتھ 20 ارب ڈالر کے بدلے یورینیم معاہدے پر غور کر رہا ہے: امریکی میڈیا

’نو بال پھر وائیڈ‘، آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کینیڈا کے میچ کی تحقیقات شروع کردی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں کینیڈاکا نیوزی لینڈکے خلاف میچ   آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے زیر تفتیش آگیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق  آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ کرکٹ کینیڈا پر کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔

تحقیقات میں رواں برس ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کینیڈا کا ایک میچ بھی شامل ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ کے اس وقت 2 تحقیقاتی عمل جاری ہیں جن میں کرکٹ کینیڈا اور اینٹی کرپشن کوڈ کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر خلاف ورزی کے الزامات شامل ہیں۔

میچ کے حوالے سے تحقیقات کے عمل کا آغاز ایک ڈاکومینٹری کے نشر ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ 43 منٹ کی ڈاکومینٹری کرپشن، کرائم اینڈ کرکٹ کینیڈین تحقیقاتی ڈاکومینٹری پروگرام نے تیار کی تھی۔

ڈاکومینٹری میں کینیڈا کرکٹ کی گورننس اور کرپشن کے الزامات کی تفصیلات کے حوالے سے بتایا گیا۔ 

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ڈاکومینٹری میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کینیڈا ٹیم کے اوور کی نشاندہی کی ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم جب ہدف کا تعاقب کر رہی تھی تو کپتان دلپریت باجوہ کے 5 ویں اوور پر کرپشن کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

دلپریت باجوہ کو ورلڈ کپ شروع ہونے سے تین ہفتے قبل کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ آف اسپن کرنے والے بیٹنگ آل راؤنڈر دلپریت باجوہ جب بولنگ کرنے لگے تو نیوزی لینڈ کے 35 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ تھے۔

دلپریت باجوہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں نو بال سے اوور شروع کیا پھر وائیڈ کرایا اور اوور میں 15 رنز دیے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *