Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

بیرک گولڈ کا ریکوڈک منصوبے پر نظرثانی کی مدت میں 12 ماہ کی توسیع

کوئٹہ۔ بیرک کمپنی نے ریکوڈک منصوبے کے طویل المدتی امکانات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر جاری نظرثانی (ریویو) کی مدت میں مزید 12 ماہ کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ اس دوران منصوبے کی ترقیاتی سرگرمیاں سست کر دی جائیں گی تاہم ان کی نگرانی جاری رہے گی۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 5 فروری 2026 کو اعلان کردہ ابتدائی جائزے کے نتائج اور پاکستان و مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ سیکیورٹی صورتحال میں اضافے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جولائی سے نظرثانی کے عمل کو مزید ایک سال تک بڑھایا جائے تاکہ منصوبے کے ممکنہ اثرات اور حکمت عملی کا جامع انداز میں جائزہ لیا جا سکے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس توسیع کے دوران ترقیاتی کام مکمل طور پر بند نہیں کیے جائیں گے بلکہ انہیں کم رفتار کے ساتھ جاری رکھا جائے گا اور منصوبہ بدستور فعال انتظامی نگرانی میں رہے گا۔کمپنی نے مزید کہا کہ نظرثانی کی مدت میں اضافے اور ترقیاتی رفتار میں کمی کے باعث پہلے سے طے شدہ بجٹ اور ٹائم لائنز متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات مناسب وقت پر مارکیٹ کو فراہم کی جائیں گی۔یاد رہے کہ ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے اہم معدنی وسائل کے منصوبوں میں شمار ہوتا ہے، جس میں بیرک کمپنی کلیدی شراکت دار ہے اور اس کی پیش رفت پر ملکی و بین الاقوامی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *