Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

نئے اضلاع کے قیام کا مقصد صوبے کی یکساں ترقی اور خوشحالی ہے ،سرفراز

پشین/برشور۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں نئے اضلاع بنانے کا مقصد ان علاقوں کو ترقی دینا ہے جو ترقی کے سفر میں پیچھے رہ گئے ہیں اور انہیں آگے لانا ہے برشور کو ضلع کا درجہ ملنے پر منعقدہ عظیم الشان عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں نئے اضلاع کے قیام کا مقصد صوبہ بھر کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی اور خوشحالی ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے برشور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ڈی ایچ کیو کا درجہ دینے ، پولیس تھانوں کو مزید وسعت دینے، بنیادی مراکز صحت کو ٹیلی ہیلتھ کے نظام سے منسلک کرنے، 254 اسکولوں کی مکمل فعالی اور برشور کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن مقامی ایم پی اے پارلیمانی سیکریٹری اسفندیار خان کاکڑ کے حوالے کرنے اور انتظامی اسٹرکچر کو مضبوط کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ نئے بننے والے ضلع میں بہترین ڈپٹی کمشنر تعینات کیا ہے وہ ایک قابل آفیسر ہیں جن کو میں نے یہ ذمہ داری دی ہے کہ وہ علاقے کے معتبرین اور عوام کے ساتھ خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آئیں اور علاقے میں موجود تمام سرکاری مشینری کو بھرپور انداز سے فعال کرتے ہوئے نئے ضلع کو اپنے پیروں پہ کھڑا کریں۔
وزیر اعلیٰ نے مقامی عوام کو ان کی درینہ خواہش کی تکمیل پر ان کو مبارکباد پیش کی اور انہوں نے کہا کہ آج مرحوم سرور خان کاکڑ نے جو خواب دیکھا تھا اور شرمندہ تعبیر ہوا انہوں نے گزشتہ شب یارو پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے بھرپور عزم کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور کبھی بھی کسی ظالم کی پشت پناہی نہیں کریں گے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ دوست تنقید کرتے ہیں لیکن میں ان کی بات بھی سنتا ہوں انہوں نے واضح کیا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے انہوں نے کہا کہ 40 سال تک افغان بھائیوں کی خدمت کی اور بدلے میں جو صلہ ملا وہ بہت ہی افسوسناک ہے میں ان سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ وہ یہاں امن و امان کی خرابی اور کسی کی بھی قسم کی تخریب کاری سے گریز کریں ۔
وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں ایران کے مسلمان بھائیوں کے ساتھ بھی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کوخدا نے ایک مضبوط سپہ سالار عطاءکیا ہے جو سرزمین پاکستان کی ایک ایک انچ کی حفاظت کرتا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی خوف نہیں ہے اور نہ ہی مجھے کوئی ڈرا سکتا ہے میں بلوچستان کے ایک ایک کونے میں جاتا ہوں اور آئندہ بھی جاتا رہوں گا انہوں نے اجتماع میں موجود توبہ کاکڑی اور کاریزات کے دوستوں کبھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت وہاں بھی جائے گی اور وہاں کی بھی ترقی اور خوشحالی کو سر فہرست رکھے گی جلسہ سے صوبائی وزرا، و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *