Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

بلوچستان کو اقتصادی و تجارتی ہب میں تبدیل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،جعفرخان مندوخیل

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کو اقتصادی و تجارتی ہب میں تبدیل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم گوادر پورٹ کی تعمیر و فعالیت اور بوستان اکنامک زون میں خصوصی ترقیاتی اقدامات کے ساتھ مقامی تاجروں و صنعتکاروں کی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں۔ صوبے کے اندر گوادر سے لیکرژوب تک تمام تاجروں اور صنعتکاروں کو ضروری سہولیات اور مواقع فراہم کر کے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ ممکن بنائیں گے۔ گورنر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ اس وڑن کو حقیقت بنانے کیلئے مزید آسانیاں اور اضافی وسائل لاتے ہوئے وفاقی حکومت سے ہر ممکن تعاون حاصل کرینگے۔

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ان خیالات کا اظہار سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں چینی قونصلیٹ اور ملک و صوبے تاجروں اور صنعتکاروں کے ساتھ مشترکہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کے وائس چیئرمین بلال کاکڑ کی جانب سے گورنر بلوچستان اور دیگر مہمانان گرامی کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا تھا۔ اس موقع پر چین کے صنعتکار و کاروباری حضرات، سابق نگران وزیراعلیٰ علاو¿الدین مری، بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کے وائس چیئرمین بلال کاکڑ اور صدر پاکستان چائنہ اکنامک اینڈ کلچرل کونسل بایزید کاسی سمیت کوئٹہ صنعت و تجارت کے نمائندے بھی مدعو تھے۔

چائنیز قونصلیٹ میں پاکستان چائنا انویسٹمنٹ سیمینار 2026 کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن اور وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ کی قیادت میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ (BBoIT) نے صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور بین الاقوامی اقتصادی روابط کے استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ دریں اثنا پاکستان-چائنا اکنامک اینڈ کلچرل کونسل (PCECC) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے واجد حبیب جبکہ پاکستان-چائنا اکنامک اینڈ کلچرل کونسل کی نمائندگی مسٹر رائے لو نے کی۔ اس معاہدے کے تحت PCECC کو چین سے متعلقہ امور کیلئے ایک مجاز رابطہ فورم کا درجہ دیا گیا ہے جس کے ذریعے تجارتی وفود کے تبادلے، بزنس ٹو بزنس روابط، اور مستقبل میں مشترکہ منصوبہ بندی کیلئے ایک منظم پلیٹ فارم فراہم کریگا۔ یہ شراکت داری بلوچستان کو بین الاقوامی سرمایہ کاری کیلئے ایک ابھرتے ہوئے مرکز کے طور پر اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ اسطرح بوستان اسپیشل اکنامک زون (SEZ)، گوادر فری ٹریڈ زون، اور گوادر پورٹ جیسے اہم اقتصادی مراکز کی ترویج و ترقی میں بھی معاون ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *