Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

بلوچستان اسمبلی پارلیمانی روایات اور صوبائی اقدار کا خوبصورت امتزاج ہے، میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری کی سربراہی میں اپوزیشن اراکین نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، آئندہ مالی سال کے بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں سمیت اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے مابین اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ آئندہ مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کی ترجیحات کو عوامی ضروریات اور زمینی حقائق سے ہم آہنگ کیا جائے گا تاکہ ترقی کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچ سکیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ ٹریژری اور اپوزیشن دونوں ایوان کے منتخب نمائندے ہیں اور عوامی مفاد میں پیش کی جانے والی ہر مثبت اور تعمیری تجویز کا خیرمقدم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی پارلیمانی روایات اور صوبائی اقدار کا خوبصورت امتزاج ہے، جہاں باہمی احترام، برداشت اور اعلیٰ اخلاقی روایات کو ہمیشہ مقدم رکھا گیا ہے انہوں نے اپوزیشن اراکین کے پارلیمانی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ صبر و تحمل اور ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہے جو قابلِ تحسین ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ باہمی احترام اور بھائی چارے کی یہی روایات بلوچستان اسمبلی کو دیگر پارلیمانوں سے ممتاز بناتی ہیں۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی مفاد سے متعلق قابلِ عمل اور منظور شدہ ترقیاتی اسکیموں کو پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے گا تاکہ صوبے میں متوازن اور پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے اس موقع پر اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری اور دیگر اراکین نے وزیر اعلیٰ کے مثبت طرزِ عمل، پارلیمانی روایات کے احترام اور تعمیری مکالمے کو فروغ دینے کے عزم کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا اپوزیشن اراکین نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اپوزیشن کے آئینی و پارلیمانی کردار کا احترام کرتے ہوئے مثبت تنقید کو کشادہ دلی سے قبول کرتے ہیں، جو جمہوری عمل کے استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *