Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

عوام کے مسائل سننا اور ان کا بروقت حل نکالنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے،محمدرمضان پلال

صوبائی حکومت بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ استامحمد کی جانب سے ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کی زیر صدارت ڈگری کالج میں عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقائی معتبرین، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں اور تمام متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران نے بھرپور شرکت کی کھلی کچہری کے دوران شرکاءنے شہر کو درپیش اہم مسائل جن میں سیوریج سسٹم کی ابتر صورتحال، پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، مختلف پیٹرول پمپس پر غیر یکساں نرخ، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور دیگر شہری مشکلات شامل ہیں، کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے موقع پر موجود افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن مسائل کا حل ضلعی سطح پر ممکن ہے انہیں ترجیحی بنیادوں پر فوری طور پر حل کیا جائے جبکہ دیگر پیچیدہ نوعیت کے مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچا کر ان کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کے مسائل سننا اور ان کا بروقت حل نکالنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو براہ راست موقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بلاجھجھک اپنے مسائل پیش کریں اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل میں مکمل طور پر سنجیدہ ہے اور جلد مثبت تبدیلی کے لیے م¶ثر حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *