Daily Shujaat Quetta
August 28, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

موٹاپے کا شکار بنانے والی وہ چیز جو بیشتر افراد روزانہ ناشتے میں کھاتے ہیں

کیا آپ جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں مگر تمام تر کوششوں کے باوجود ایسا کرنے میں ناکام رہتے ہیں؟

تو ممکن ہے کہ ایسا ناشتے میں ایک بہت عام چیز کے استعمال کی وجہ سے ہو رہا ہو۔

جی ہاں واقعی سفید ڈبل روٹی کا استعمال جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

یہ بات جاپان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

اوساکا میٹروپولیٹن یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ سفید ڈبل روٹی اور کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل غذاؤں کا استعمال خاموشی سے میٹابولزم کو بدل کر رکھ دیتا ہے۔ خیال رہے کہ موٹاپے سے متعدد امراض بشمول امراض قلب، جگر کے مسائل، کینسر اور دماغی امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

عام طور پر تحقیقی رپورٹس میں چکنائی کے زیادہ استعمال کو جسمانی وزن میں اضافے کی بنیادی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔

مگر چاول، نوڈلز یا سفید ڈبل روٹی میں موجود ریفائن کاربوہائیڈریٹس کے روزانہ استعمال سے بھی جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ میٹابولزم بھی متاثر ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں کاربوہائیڈریٹس کے استعمال سے جسمانی وزن پر مرتب ہونے والے اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔

انہوں نے چوہوں پر تجربات کیے اور انہیں ڈبل روٹی اور چاول وغیرہ جیسی غذاؤں کا استعمال کرایا اور دیکھا کہ اس سے جسمانی وزن اور توانائی کے استعمال پر کیا اثرات مربتب ہوئے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذاؤں کے استعمال کرنے والے چوہوں نے اپنی روایتی غذاؤں کا استعمال مکمل طور پر ترک کردیا۔

تحقیق کے مطابق حیران کن بات یہ تھی کہ لگ بھگ یکساں کیلوریز کے استعمال کے باوجود کاربوہائیڈریٹس سے چوہوں کے جسمانی وزن اور چربی میں اضافہ ہوا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *