Daily Shujaat Quetta
June 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس کو چیٹ ٹیب کا حصہ بنانے کا فیصلہ

واٹس ایپ کی جانب سے میسجنگ پلیٹ فارم میں ایسی تبدیلی کی جا رہی ہے جو اس کے استعمال کا تجربہ انسٹا گرام جیسا بنا دے گا۔

واٹس ایپ کی جانب سے ایپ کے مرکزی ٹیب میں ایک بہت بڑی اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔

اس تبدیلی کے بعد کانٹیکٹس کے اسٹیٹس کو براہ راست مرکزی یا چیٹ ٹیب کے اوپر انسٹا گرام اسٹوری کی طرح دکھایا جائے گا۔

ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں اس فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب اسٹیٹس چیٹ کے اوپر ایک نئے لے آؤٹ میں نظر آئیں گے۔

جب بھی ایپ کو اوپن کیا جائے گا صارفین کو اوپر 3 کانٹیکٹس کے اسٹیٹس نظر آئیں گے۔

مزید اسٹیٹس دیکھنے کے لیے سسٹم میں اسکرول ڈاؤن کرکے مکمل لسٹ کو دیکھا جاسکے گا۔

یہ واضح رہے کہ اس نئی اپ ڈیٹ کا مطلب یہ نہیں کہ اپ ڈیٹس سیکشن ختم کر دیا جائے گا۔

واٹس ایپ کی جانب سے اس ٹیب کو برقرار رکھا جائے گا جبکہ چیٹ ٹیب میں اسٹیٹس کو دکھانے کا مقصد اسٹیٹس تک فوری رسائی فراہم کرنا ہے۔

فی الحال اس فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے اور اسے بتدریج بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

بیٹا صارفین کے فیڈ بیک کے بعد اس نئے ڈیزائن کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور پھر بتدریج آنے والے مہینوں میں کسی وقت تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *