Daily Shujaat Quetta
August 28, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

سعودی عرب نے حج کیلئے15سال عمرکی پابندی چندگھنٹوں بعد واپس لے لی

سعودی عرب نے حج کے لیے 15 سال عمر کی پابندی چند گھنٹوں بعد  واپس لے لی۔

ترجمان پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سعودی عرب نے حج کے لیے 15 سال عمر کی پابندی واپس لے لی ہے اور 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو حج کی اجازت بحال کر دی گئی ہے۔

پی اے اے کے مطابق 15 سال سے کم عمر عازمین پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے سابقہ پالیسی بحال کردی ہے جس کے تحت 12 سال یا زائد عمر کے عازمین حج کے اہل قرار دے دیے گئے ہیں۔

پی اے اے کا کہنا ہے کہ 15 سال پابندی کے تحت مسترد ویزوں کو دوبارہ پراسیس کیا جائے گا۔ 

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بھی تصدیق کی ہے کہ سعودی حکومت نے  15 سال سے کم عمر عازمین حج پر پابندی سے متعلق فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق  پاکستان حج مشن نے نئی سعودی ہدایات پر مبنی خط جاری کر دیا ہے۔ خط کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے عازمین حج بھی سعودی عرب روانہ ہو سکیں گے اور  12 سال عمر کی حد والی پرانی پالیسی برقرار  رہےگی۔

خیال رہے کہ چند گھنٹوں قبل پی اے اے کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ 15سال سے کم عمر بچوں کو حج پر لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور  3 مئی 2026 سے 15 سال سے کم عمر عازمین کو حج پروازوں میں سفر کی اجازت نہیں ہوگی اور ان کے حج ویزے بھی  منسوخ قرار دے دیے گئے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *