Daily Shujaat Quetta
August 28, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

پشتونخوا وطن اس وقت انتہائی نازک اور تشویشناک دور سے گزر رہا ہے،خوشحال خان کاکڑ

پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی جنوبی پشتونخوا کی صوبائی کمیٹی کا دو روزہ اہم اجلاس پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے کی زیرِ صدارت بیادِ مرحوم عبدالرحیم خان مندوخیل، کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ، سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا، سینئر سیکریٹری سید قادر آغا ایڈووکیٹ، مرکزی سیکریٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان، مرکزی سیکریٹری اللہ نور خان، مرکزی سیکریٹری محترمہ صاحبہ بڑیچ، مرکزی سیکریٹری ڈاکٹر بایزید روشان، صوبائی سیکریٹری برائے خواتین و انسانی حقوق محترمہ عارفہ صدیق سمیت صوبائی ایگزیکٹو کے دیگر اراکین صدارتی مجلس میں شامل تھے۔ تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت حافظ صادق شیرانی نے حاصل کی، جبکہ پارٹی کے مرحوم اراکین اور دیگر مرحومین کیلئے دعائے مغفرت پارٹی کے علماءونگ کے آرگنائزر مولانا فضل کریم نے کرائی۔

اجلاس کی نظامت کے فرائض پارٹی کے صوبائی سیکریٹری اول فقیر خوشحال کاسی نے انجام دیے۔ اجلاس میں جنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع کے ضلعی سیکریٹریوں نے اپنی گزشتہ تنظیمی سرگرمیوں، سیاسی صورتحال، عوامی رابطہ مہم اور پارٹی کی تنظیمی کارکردگی سے متعلق تفصیلی رپورٹس پیش کیں۔ اسی طرح صوبائی ایگزیکٹو اور پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پی ایس او) کی کارکردگی رپورٹس بھی اجلاس میں پیش کی گئیں، جن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے سیاسی، تنظیمی اور عوامی لائحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں پارٹی تنظیم کو مزید فعال، منظم اور عوامی سطح پر مو¿ثر بنانے کیلئے مختلف تجاویز اور سفارشات بھی پیش کی گئیں۔ اجلاس سے پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ، صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے ، سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا ، مرکزی سیکریٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان اور دیگر رہنماو¿ں نے خطاب کرتے ہوئے موجودہ ملکی، علاقائی اور پشتونخوا وطن کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے کہا کہ پشتونخوا وطن اس وقت سیاسی، معاشی، سماجی اور قومی حوالے سے انتہائی نازک اور تشویشناک دور سے گزر رہا ہے، جہاں عوام بدامنی، بے روزگاری، مہنگائی، وسائل کی لوٹ مار اور سیاسی ، معاشی اور قومی محکومی کے باعث سنگین مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *