Daily Shujaat Quetta
August 28, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

سی پیک ، پاکستانی معیشت کیلئے بڑا معاہدہ ہے، یہ خوشحالی لائے گا، مولانا غفورحیدری

پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر سیکرٹری جنرل جمعیت علماءاسلام مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سی پیک ، پاکستانی معیشت کیلئے بڑا معاہدہ ہے، یہ خوشحالی لائے گا۔ اپنے بیان میں مولانا غفور حیدری نے کہاکہ گزشتہ 75 برس میں پاک چین تعلقات، یقینی طور پر مثالی رہے، سی پیک ، پاکستانی معیشت کیلئے بڑا معاہدہ ہے، یہ خوشحالی لائے گا۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کی کامیابی کیلئے دیرینہ پاک چین دوستی کا بڑا کردار ہے ،امریکہ ایران کشیدگی کے حالات میں چین نے ذمہ دار سپر پاور والا کردار ادا کیا۔ انہوںنے کہاکہ چین نے ہمیشہ کی طرح اس نئے تنازعہ میں بھی فریق بننے کی بجائے مسئلہ سلجھانے والا کردار ادا کیا۔

انہوںنے کہاکہ چین کے اس کردار کی وجہ سے پاکستان کو بھی امریکہ ایران کشیدگی دور کرانے میں تقریت ملی۔ مولانا غفور حیدری نے کہاکہ امریکہ ایران کشیدگی کو دور کرانے میں پاکستان چین کا مشترکہ کردار 75 سالہ دوستی کا ایک نمایاں باب ہے۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ سال پاک بھارت جنگ میں بھی چین نے خطہ کی بڑی طاقت ہونے کے ناطے بہت اہم کردار ادا کیا، چین نے پاک بھارت کشیدگی کو دور کرانے کیلئے عالمی سطح پر موثر کاوش کیں ۔ انہوںنے کہاکہ جمعیت علماءاسلام، چین کے اس کردار کو تحسین کی نظر سے دیکھتی ۔ غفور حیدری نے کہاکہ توقع ہے کہ 75 سالہ سفارتی جشن میں دونوں ملک ٹیکنالوجی و معیشت کے میدانوں میں ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *