سلہٹ میں پاکستان کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش ٹیم 390 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔
سلہٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلا دیش ٹیم دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 390 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو جیت کےلیے 437 رنز کا ہدف پورا کرناہوگا۔
بنگلا دیش کی طرف سے کپتان نجم الحسن شنتو اور مشفق الرحیم نے 110 رنز تین وکٹوں کے ساتھ تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔
بنگلا دیش کے مشفق الرحیم نے 137 رنز، لٹن داس نے 69 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ محمود الحسن 52 ، مومن الحق 30 اور تیج الاسلام نے22رنزبنائے۔
پاکستان کی جانب سے پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4، ساجد خان نے 3 اور حسن علی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
واضح رہے واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے، بنگلادیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دی تھی۔
دوسرے روز کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے تھے۔
محمود حسن جوئے 52، مومن الحق 30 اور تنزید حسن 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، نجم الحسن شنتو 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ خرم شہزاد نے 2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں بنگلادیش کے خلاف 232 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
پاکستان نے 21 رنز بغیر کسی نقصان کے ساتھ دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا مگر دونوں اوپنرز جلد ہی اپنے وکٹیں گنوا بیٹھے، اذان اویس 13 اور عبداللہ فضل 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے

Leave a Reply