Daily Shujaat Quetta
June 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

سکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشن، خارجی سرغنہ سمیت 23 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج کے مزید 23خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج میں خارجی سرغنہ جان میر عرف طور ثاقب بھی شامل ہے جو سیکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھا۔ وہ دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں، سیکیورٹی اہلکاروں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔ حکومت نے خوارج سرغنہ کے سر کی قیمت مقرر کر رکھی تھی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود، بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور آئی ای ڈیز بھی برآمد ہوئی ہیں۔خوارج کے زیر استعمال زیر زمین سرنگوں اور بنکروں کے ایک پیچیدہ نیٹ ورک کو بھی تباہ کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ آپریشنز کو دتہ خیل، اسپن وام اور بنوں سمیت مختلف حساس علاقوں تک مزید توسیع دی گئی اس کارروائی سے ان علاقوں میں سرگرم خوارج نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *