Daily Shujaat Quetta
August 29, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں کفایت شعاری وقت کی اہم ضرورت ہے

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے سیاسی، سماجی، صحافتی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں ملک کی مجموعی سیاسی، سماجی اور معاشرتی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق وفاقی وزیر غالب خان اور سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل فاروق خان ناصر کی سربراہی میں ایک وفد نے بھی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے مختلف قومی امور اور عوامی مفاد سے متعلق معاملات پر اپنی تجاویز پیش کیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے جاری بچت مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاشی اور علاقائی صورتحال کے تناظر میں کفایت شعاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان وفاق کی علامت کے طور پر حکومت کے بچت پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور مالی نظم و ضبط کے فروغ کی پالیسی کی حمایت کرتی ہے۔ملاقات کے دوران معروف مصور واصل شاہد نے بھی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی اور اپنے فن پاروں اور تخلیقی کام کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے اپنے فن پارے بھی پیش کیے جنہیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سراہا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے واصل شاہد کے فن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فن اور فنکار معاشرے کی تہذیبی شناخت کے امین ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصوری اور دیگر فنی اظہار نہ صرف ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ امن، برداشت اور ہم آہنگی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے معروف مصور کی جانب سے اگست میں منعقد ہونے والی فن پاروں کی نمائش کی دعوت قبول کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں ثقافتی ترقی اور مثبت معاشرتی رجحانات کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *