Daily Shujaat Quetta
August 28, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

وزیراعلیٰ بلوچستان کی سول ہسپتال پہنچ گئے، دھماکے کے زخمیوں کی عیادت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اتوار کے روز چمن پھاٹک بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے ٹراما سینٹر کوئٹہ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے زخمیوں کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور ان سے علاج معالجے کی صورتحال، فراہم کی جانے والی سہولیات اور مجموعی انتظامات کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہی حاصل کی اس موقع پر سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمٰن پانیزئی اور مینجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ڈاکٹر ملک کامران کاسی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو زخمیوں کے علاج، طبی سہولیات اور جاری طبی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین، فوری اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی مکمل صحت یابی تک ان کی ہر ممکن دیکھ بھال حکومت کی زمہ داری ہے میر سرفراز بگٹی نے چمن پھاٹک دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے بزدلانہ واقعات قوم کے حوصلے ہرگز پست نہیں کر سکتے دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سیکیورٹی اداروں کی نہیں بلکہ پوری قوم، ہر فرد اور ہر طبقے کی مشترکہ جنگ ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں اور یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انہوں نے واضح کیا کہ آزادی اور نظریے کے نام پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا ایک بیرونی ایجنڈا ہے جسے اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ناکام بنایا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ قومی یکجہتی اور اجتماعی عزم کے ساتھ دہشت گردوں کو شکست دی جائے گی، بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے دی جانے والی قربانیاں تاریخ کا حصہ بن کر ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *