Daily Shujaat Quetta
June 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

پاکستان اور چین کے درمیان 7 ارب ڈالر کے معاہدے خوش آئند ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان 7 ارب ڈالر کے معاہدے پاکستان کی معیشت کیلئے انتہائی خوش آئند اور امید افزا پیش رفت ہیں وزیراعظم محمد شہباز شریف کے کامیاب دورہ چین کے دوران طے پانے والے یہ معاہدے دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی، اعتماد اور اسٹریٹجک شراکت داری کا عملی مظہر ہیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے ان معاہدوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی، انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی، صنعت، زراعت، ریلوے اور خصوصی اقتصادی زونز میں تعاون سے پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کو نئی رفتار ملے گی۔ چینی سرمایہ کاری سے نہ صرف صنعتی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے ہزاروں نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے، جو غربت اور بے روزگاری میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی چیلنجز اور مہنگائی کے ماحول میں یہ معاہدے پاکستان کیلئے امید کی نئی کرن ہیں۔ اگر ان منصوبوں پر شفافیت اور بروقت عملدرآمد یقینی بنایا گیا تو یہ سرمایہ کاری ملکی معیشت کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔سینیٹر محمد عبدالقادر نے پاک چین دوستی کو خطے کے استحکام اور ترقی کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور حالیہ اقتصادی تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا باعث بنے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *