Daily Shujaat Quetta
June 23, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنپسنی کے قریب فجیرہ سے آنے والے آئل ٹینکر میں کریو کے رہائشی حصے میں لگنے والی آگ بجھا دی گئیالیکشن کمیشن نےگلگت بلتستان انتخابات کےسرکاری نتائج کا اعلان کردیاپیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کردی گئی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژنکیا آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کسی بیماری کا نتیجہ ہوسکتے ہیں؟ایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنپسنی کے قریب فجیرہ سے آنے والے آئل ٹینکر میں کریو کے رہائشی حصے میں لگنے والی آگ بجھا دی گئیالیکشن کمیشن نےگلگت بلتستان انتخابات کےسرکاری نتائج کا اعلان کردیاپیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کردی گئی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژنکیا آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کسی بیماری کا نتیجہ ہوسکتے ہیں؟

دھماکے میں متاثر ہونے والے خاندانوں کو ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائےگا،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی سے گزشتہ روز ٹرین دھماکے میں متاثر ہونے والے خاندانوں نے ملاقات کی، جن کے گھروں اور املاک کو شدید نقصان پہنچا تھا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے متاثرہ خاندانوں سے تفصیلی بات چیت کی اور ان کے نقصانات کا فوری ازالہ کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ متاثرین کو درپیش تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے متاثرین کی بنیادی ضروریات کی فوری فراہمی کے احکامات بھی جاری کیے، جن میں واٹر ٹینک، کمبل، میٹرس، ادویات، پانی کولر، برتن، ٹینٹ اور دیگر ضروری اشیاءشامل ہیں، جو فوری طور پر فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس دکھ اور آزمائش کی گھڑی میں صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل طور پر کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ متاثرہ علاقے میں صفائی ستھرائی کے انتظامات فوری مکمل کیے جائیں اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ضلعی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ متاثرین کے نقصانات کے ازالے اور بحالی کے عمل کو تیز رفتار اور شفاف انداز میں مکمل کیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *