ڈیرہ مراد جمالی اور گردونواح کے علاقوں میں پینے کا پانی ناپید شہری پانی کے حصول کیلئے سرگرداں بچے بوڑھے اور خواتین نے دیگر گھریلو کام چھوڑ کر سارادن پانی کے لیے سرکرڈان شہری سخت گرمی میں پانی کی بوند بوند کے لیے ترس گئے حکام سے نوٹس لینے کی اپیل ڈیرہ مراد جمالی شرقی اور غربی کی کثیر ابادی پانی کی فراہمی سے گزشتہ دس روز سے محروم چلی آ رہی ہے ڈیرہ مراد جمالی ہیڈ کوارٹر مین اس وقت محکمہ پی ایچ ای کی چھ واٹر سپلائی اسکیمات ہین جوکہ گزشتہ دس روز سے پورے علاقے کو پانی کی فراہمی میں ناکام رہی ہے شہر کے اندر پانی نہ ہونے کی وجہ سے کربلا کا منظر ہے سارادن بچے بوڑھے اور خواتین پانی کے لیے سرکردان رہتے ہیں شہریون نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کی ڈیرہ مراد جمالی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کی مشکلات کو دور کیا جائے۔

Leave a Reply