نصیرآباد ڈویژن قیامت خیز گرمی پارہ 49 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا کاروبار ٹھپ انسانی زندگی مفلوج ہیٹ ویو کے باعث متعدد افراد بے ہوش مارکیٹس سنسان دفاتر میں بھی حاضری کم لوگ گھروں تک محدود عید کی خوشیاں بھی مانند پڑی گئی بجلی کی بندش اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شہری سخت مشکلات کا شکار تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز نصیرااباد جعفراباد اوستہ محمد جھل مگسی کچھی صحبت پور سمیت دیگر علاقوں میں سخت گرمی اور گرم لو چلنے سے انسانی زندگی مفلوج کرکے رکھ دی صبح ہوتے ہی سورج نے قیامت برپا کردی اور پارہ 49 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا سینکڑوں کی تعداد میں چرند پرند ہلاک جبکہ درجنوں افراد بے ہوش ہونے کی حالت میں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیے گئے شدید گرمی کے باعث ائر کنڈیشنرڈ فریج سمیت دیگر الیکٹرک اشیاءنے کام کرنا چھوڑ دیا جبکہ بجلی کی بندش اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا گیا عید کے قریب تر دن ہونے کے باوجود سخت گرمی کے باعث شاپنگ سینٹرز اور مارکیٹس سنسان اور ویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں گرمی کے باعث لوگ اپنے گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ سوموار کے روز سخت گرمی کے باعث سرکاری دفاتر میں حاضری کم رہی محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں مذید اضافے کا امکان ہے ۔

Leave a Reply