Daily Shujaat Quetta
August 29, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے وفد سے ملاقات

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی (PNAP) کے مرکزی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ رکن قومی اسمبلی عادل خان بزئی اور سابق وفاقی وزیر غالب خان نے بھی علیحدہ طور پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال، سیاسی ہم آہنگی، قومی یکجہتی، بلوچستان کی ترقی اور اہم معاشی ترجیحات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ابھرتی ہوئی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تعمیری مکالمے اور جمہوری عمل کی اہمیت پر زور دیا۔ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی ممکنہ مفاہمت یا معاہدے سے خطے میں امن، استحکام اور معاشی اعتماد کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تنازعات کے حل اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتکاری ہی مو¿ثر ترین راستہ ہے۔سیدال خان نے مشکل حالات میں قومی مفادات کے تحفظ اور داخلی و علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے قومی یکجہتی، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور ملک میں امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے اجتماعی حکمتِ عملی کی ضرورت پر زور دیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان میں تیز رفتار ترقی کی فوری ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع اور عوامی سہولیات تک بہتر رسائی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *