Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

آئی فون 18 سیریز کے ماڈلز کی قیمت کیا ہوگی؟

ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک نے جون 2026 کے شروع میں واضح کیا تھا کہ ایپل کی جانب سے آئی فونز کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے جس کی وجہ ریم کی رسد میں کمی ہے۔

مگر انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

دنیا بھر میں اے آئی ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر کے باعث میموری اور اسٹوریج چپس کی قلت ہوچکی ہے اور کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

اب ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی فون 18 سیریز کے ماڈلز کی قیمتیں کتنی ہوسکتی ہیں۔

جے پی مورگن کے ایک تجزیہ کار کے مطابق ایپل کی جانب سے نئے آئی فونز کی قیمتوں میں توقعات سے کم اضافہ کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے ہر ماڈل کی قیمت میں سابقہ ماڈل کے مقابلے میں صرف 50 ڈالرز کا اضافہ کیا جائے گا اور دیگر طریقوں سے بچت کی کوشش کی جائے گی، جیسے ایپل کے اپنے سی سیریز موڈیم استعمال کیے جائیں گے۔

یعنی آئی فون 18 پرو کی قیمت 1099 کی بجائے 1149 ڈالرز سے شروع ہوگی جبکہ آئی فون 18 پرو میکس کی قیمت 1199 کی بجائے 1249 ڈالرز سے شروع ہوگی۔

اس سے قبل مختلف رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون 17 سیریز کے مقابلے میں اس سال کے نئے ماڈلز کی قیمتوں میں 200 ڈالرز تک کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

ایپل کمپنی میموری چپس خریدنے والی چند بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے مگر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کمپنیوں کی جانب سے بھی کافی خریداری کی جا رہی ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق آئی فون 18 پرو کے اندر موجود میموری اور اسٹوریج پرزہ جات آئی فون 17 کے مقابلےمیں 150 ڈالرز زیادہ لاگت کے ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سال ایپل کی جانب سے آئی فونز متعارف کرانے کے عمل کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔

ستمبر میں آئی فون 18 پرو ماڈلز کو ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *