گوگل نے کروم ویب براؤزر کے لیے ایڈوانسڈ آٹوفل فیچر کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔
اس فیچر سے موبائل ڈیوائسز پر کروم ویب براؤزر استعمال کرنے والے صارفین کے لیے روزمرہ کے آن لائن ٹاسک آسانی سے مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔
اس اپ ڈیٹ سے صارفین کو فلائٹس چیک کرنے اور آن لائن فارم بھرنے کے دوران وقت بچانے میں مدد ملے گی۔
اس مقصد کے لیے گوگل والٹ کو کروم سے زیادہ جوڑ دیا جائے گا تاکہ ویب براؤزر براہ راست گوگل والٹ سے تفصیلات حاصل کرسکے اور فارم کو خودکار طور پر بھر سکے۔
اس میں صارفین کے ڈرائیور لائسنس، پاسپورٹ اور دیگر اسٹور نمبر بھی شامل ہوں گے۔ اس طرح صارفین کو فارم بھرنے کے دوران ان تفصیلات کو خود بھرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
گوگل کے مطابق اگر یہ تفصیلات گوگل والٹ میں محفوظ نہیں ہوں گی تو صارفین ان کا اضافہ کرسکیں گے۔
کروم کی جانب سے اس کا آپشن صارفین کو فراہم کیا جائے گا جس سے مستقبل میں فارم بھرنے کا عمل زیادہ آسان ہو جائے گا۔
اس طرح ڈیسک ٹاپ کے ساتھ ساتھ موبائل ڈیوائسز پر بھی صارفین کے لیے آٹوفل کا تجربہ بہتر ہوگا۔
کمپنی نے زور دیا کہ صارفین کو ذاتی تفصیلات پر مکمل کنٹرول حاصل ہوگا اور کروم میں ڈیٹا اسی وقت محفوظ کیا جائے گا یا بھرا جائے گا، جب صارف کی جانب سے اجازت دی جائے گی۔
حساس تفصیلات کو انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا تاکہ ان تک دیگر کی رسائی نہ ہوسکے۔
صارفین کسی بھی وقت محفوظ تفصیلات کا جائزہ لے سکیں گے یا ان کو اپ ڈیٹ کرسکیں گے۔

Leave a Reply