Daily Shujaat Quetta
August 29, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

میر یونس عزیز زہری کا ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اینڈ وومن کمپلیکس خضدار کا اچانک دورہ

اپوزیشن لیڈر بلوچستان میر یونس عزیز زہری نے وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اینڈ وومن کمپلیکس خضدار کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی، ایس ایس پی خضدار دوستین دشتی، صدر انجمںلن تاجران حافظ حمیداللہ مینگل،میئر خضدار میر محمد آصف جمالدینی اور چیف آفیسر محمد صالح جاموٹ بھی موجود تھے۔دورے کے دوران اپوزیشن لیڈر نے وومن ہاسٹل میں رہائش پذیر خواتین کے لیے سہولیات میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے ریفریجریٹر، وائی فائی اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ میئر خضدار میر محمد آصف جمالدینی نے وومن کمپلیکس میں پارکنگ شیڈ، اسٹریٹ لائٹس اور ضروری اسٹاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کا اعلان کیا۔چیف آفیسر محمد صالح جاموٹ نے خواتین کی فلاح و بہبود کے اقدامات کو سراہتے ہوئے بلڈنگ اور لیڈیز پارک میں دس دکانیں کاروبار کرنے کے لیے فراہم کرنے کی یقن دہانی کرائے۔ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے وڑن کے مطابق خواتین کے کاروباری مواقع (Entrepreneurship) کو مزید وسعت دی جائے گی۔ انہوں نے وومن کمپلیکس میں جاری آٹھ روزہ تربیتی پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کو مزید مو¿ثر اور بہتر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی ٹریننگ کو خواتین شرکائ کو سی ایم فنڈ سے مالی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر وومن کمپلیکس کی منیجر روبینہ کریم شاہوانی نے اپوزیشن لیڈر اور دیگر افسران کو ادارے کی کارکردگی اور جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔ بعد ازاں وفد نے خواتین کے لیے منعقدہ آٹھ روزہ تربیتی پروگرام کا دورہ کیا، جہاں شرکاءسے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔دورے کے اختتام پر اپوزیشن لیڈر سمیت تمام متعلقہ حکام نے خواتین کو خودمختار بنانے، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور انہیں ہر ممکن سہولیات و سرکاری تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *