Daily Shujaat Quetta
August 29, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

عوام کی محبت، احترام اور حمایت ایک لیڈر کے وقار اور اعتبار کا تعین کرتی ہے، گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ عملی سیاست میں عوامی رائے ہی وہ بنیاد ہے جس پر ایک کامیاب سیاسی حکمت عملی استوار کی جا سکتی ہے۔ عوام کی محبت، احترام اور حمایت ایک لیڈر کے وقار اور اعتبار کا تعین کرتی ہے۔ ایک لیڈر یا بیوروکریٹ کبھی بھی ڈرائنگ روم اور سرکاری دفاتر تک محدود رہ کر عوام کے حقیقی مسائل و مشکلات کو نہیں سمجھ سکتا۔ زمینی حقائق کا درست ادراک عوام کے ساتھ براہ راست بات چیت سے حاصل ہوتا ہے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ خدمت خلق کے جذبے سے پیوستہ ہوکر ہم ڈویژن کی سطح پر جرگے منعقد کرتے ہیں جس کا مقصد محض جلسہ کرنا نہیں ہے بلکہ لوگوں کو براہ راست سننا، ان کے اصل مسائل کو سمجھنا اور عملی حل نکالنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں آواران میں ایک عوامی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کمانڈر بارہ کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، قدرمن چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، انسپکٹر جنرل پولیس طاہر خان، سیاسی رہنمائ ، قبائلی عمائدین، علمائے کرام اور ضلعی انتظامیہ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے شرکائسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سیاست ہمیں یہ سیکھاتی ہے کہ ایک سیاسی رہنما اپنے عوام سے قریبی اور مسلسل تعلق رکھنے کے نتیجے میں عزت و عظمت پاتا ہے۔ عوام کی آوازیں، خدشات اور خواہشات ہمیشہ ہمارے فیصلوں اور پالیسیوں کی رہنمائی کرتی ہیں۔ انہون نے کہا کہ جرگہ ہمارے قومی ورثے اور روایتی زندگی کا ایک انمول حصہ ہے۔ صدیوں سے جرگہ نے مشاورت، مفاہمت اور اجتماعی فیصلہ سازی کیلئے ایک معزز ادارے کے طور پر کام کیا ہے۔ جرگہ باہمی احترام، مشترکہ ذمہ داری اور ہماری قومی اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ مجھے پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان کا مستقبل بہت روشن نظر آ رہا ہے۔ ہمارا پورا صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، اسٹریٹجک اہمیت اور غیرمعمولی انسانی صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔ مکران اور گوادر میں جو معاشی اور تجارتی تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں۔ آواران اور اردگرد کے علاقوں کے لوگ ترقی و پیشرفت کے اس نئے دور سے زیادہ مستفید ہونگے۔ یہ حقیقت ہے کہ کوئی بھی ترقی اس وقت تک معنی خیز نہیں ہو سکتی جب تک اس کے ثمرات عام عوام تک نہ پہنچیں۔ آپ گواہ رہیں کہ ہمارے تمام جرگے معاشرے کی خاموش اکثریت کی آواز بنیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *