Daily Shujaat Quetta
September 2, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ناشتہ نہیں کرتے تو اس کا بڑا نقصان جان لیںپی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیاپاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے پنچزکا عالمی ریکارڈ قائم کردیاعاقب جاوید نے انگلینڈ کیخلاف شکست کی ذمہ داری کپتان بابر اعظم اور کوچ سرفراز احمد پر ڈال دیامریکی حملوں کے بعد ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر جوابی حملہ، بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰنیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئینیویارک میں چاقو بردار خاتون کا حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاکپانی خطے کی لائف لائن ہے، اسے بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے، وزیراعظمافغانستان اور پاکستان باہمی انحصار کو بحران کے بجائے مشترکہ معاشی مفادات کیلئے استعمال کرسکتے ہیں: افغان سفیر کا این ڈی یو میں خطابپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی 27-2026 کی چیئرمین شپ سنبھال لیناشتہ نہیں کرتے تو اس کا بڑا نقصان جان لیںپی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیاپاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے پنچزکا عالمی ریکارڈ قائم کردیاعاقب جاوید نے انگلینڈ کیخلاف شکست کی ذمہ داری کپتان بابر اعظم اور کوچ سرفراز احمد پر ڈال دیامریکی حملوں کے بعد ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر جوابی حملہ، بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰنیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئینیویارک میں چاقو بردار خاتون کا حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاکپانی خطے کی لائف لائن ہے، اسے بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے، وزیراعظمافغانستان اور پاکستان باہمی انحصار کو بحران کے بجائے مشترکہ معاشی مفادات کیلئے استعمال کرسکتے ہیں: افغان سفیر کا این ڈی یو میں خطابپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی 27-2026 کی چیئرمین شپ سنبھال لی

محکمہ مواصلات و تعمیرات بلوچستان کی بڑی کامیابی

محکمہ مواصلات و تعمیرات بلوچستان کی بڑی کامیابی، 192 سب انجینئرز کی تقرری کے احکامات جاری محکمہ مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان نے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منتخب ہونے والے 192 سب انجینئرز کی تقرری کے احکامات جاری کر دیے ہیں اس اہم پیش رفت کو محکمہ کی کارکردگی استعداد کار اور صوبے میں روزگار کے مواقع بڑھانے کی جانب ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے سرکاری ذرائع کے مطابق نئی تقرریوں سے نہ صرف محکمہ مواصلات و تعمیرات کی افرادی قوت (Strength) میں نمایاں اضافہ ہوگا بلکہ جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار اور معیار میں بھی بہتری آئے گی اس اقدام سے صوبے کے مختلف اضلاع میں انفراسٹرکچر کی تعمیر، سڑکوں، پلوں اور دیگر عوامی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں مدد ملے گی حکام کا کہنا ہے کہ 192 نئے سب انجینئرز کی شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتی بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے عمل میں لائی گئی جو حکومت بلوچستان کے میرٹ شفافیت اور گڈ گورننس کے عزم کا مظہر ہے یہ پیش رفت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم کھوسہ کے وڑن کے مطابق صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کی پالیسی کا اہم حصہ قرار دی جا رہی ہے اس موقع پر سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا کہ ان تقرریوں سے ایک جانب تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں میسر آئیں گی جس سے بے روزگاری میں کمی آئے گی جبکہ دوسری جانب محکمہ مواصلات و تعمیرات کی تکنیکی صلاحیت میں اضافہ ہونے سے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی منصوبہ بندی اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت بلوچستان کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر بھرتیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ صوبے کے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے سفر کو مزید تیز کیا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *