Daily Shujaat Quetta
August 30, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

حکومت مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتی ہے ، وفاقی وزیر تجارت

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت قابلِ تجدید توانائی، جدید ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتی ہے اور سرمایہ کاروں کے لیے شفاف، مستحکم اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کے لیے پ±رعزم ہے۔ ترجمان وزارت تجارت کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کوریائی پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کم من ینگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں پاکستان کے ہائیڈرو پاور سیکٹر میں کوریائی سرمایہ کاری، سوات میں جاری پن بجلی منصوبوں اور ان کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے وفاقی وزیر کو پاکستان میں کمپنی کی سرمایہ کاری، جاری منصوبوں اور فنانسنگ انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی سوات میں 229 میگاواٹ اسریت کیڈم اور 238 میگاواٹ کالام اسریت ہائیڈرو پاور منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ ان منصوبوں کے لیے تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر کی فنانسنگ کا انتظام بھی کیا جا چکا ہے۔وفاقی وزیر تجارت نے پاکستان میں کوریائی پاور کمپنی کی مسلسل دلچسپی اور سرمایہ کاری کے اعتماد کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کمپنی کو درپیش معاملات پر متعلقہ اداروں سے رابطہ اور ممکنہ تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر کوریائی وفد نے پاکستان حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے اور تعاون کے ذریعے منصوبوں پر مزید پیش رفت کی امید کا اظہار کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *