Daily Shujaat Quetta
August 28, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے 4 ڈرونز مار گرائے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان حکومت کی جانب سے بلوچستان میں سرحد پار ڈرونز پروازیں ہوئیں جس پر پاکستان نے مو¿ثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ڈرون مار گرائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 30 جون کو افغان طالبان رجیم نے اپنی زیر انتظام سر زمین سے سرگرم دہشت گرد تنظیموں کی مبینہ سرپرستی کے تسلسل میں بلوچستان کی سرحد کی جانب 4 ابتدائی نوعیت کے ڈرون بھیجے، پاکستان کے مضبوط فضائی دفاعی نظام نے ان تمام ڈرونز کی فوری نشاندہی کر لی۔بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اعلیٰ سطح کی آپریشنل تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدید دفاعی اقدامات کے ذریعے چاروں ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کر دیا، بروقت اور مو¿ثر کارروائی کے باعث مبینہ طور پر دشمن کے تمام عزائم ناکام بنا دیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سے اس نوعیت کی کارروائیوں کا مقصد اپنی حکومت کے زیرِ اثر مشکلات کا شکار افغان عوام کی توجہ ہٹانا ہے، افغان طالبان کو یہ احساس کرنا چاہیے کہ ان کا غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل افغان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ افغان طالبان کو اپنے عوام کو ایسے اقدامات اور بیانات کے ذریعے مطمئن کرنے کی کوشش کرنے کی بجائے دہشت گردی کی سرپرستی ترک کرنی چاہیے اور پ±رامن بقائے باہمی کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔ بیان میں خبردار کیا گیا کہ اگر افغان طالبان نے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی یا سرحد پار کارروائیاں جاری رکھیں تو انہیں ایسا مو¿ثر جواب دیا جائے گا جس کی انہیں بھاری قیمت چکانا پڑے گی، پاکستان کی مسلح افواج ملک کے چپے چپے کے دفاع کیلئے مکمل طور پر چوکس اور ہر وقت تیار ہیں۔پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق پاکستان کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے یا عوام کے جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والی کسی بھی سرحد پار مہم جوئی یا اشتعال انگیزی کا فوری، فیصلہ کن اور بھرپور جواب آپریشن غضب للحق کے تحت دیا جاتا رہے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *