Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

زیارت میں مزید 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی انتہائی افسوسناک مظہر ہے

جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے زیارت میں نو افراد کی شہادت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ زیارت میں مزید 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی بلوچستان میں امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے۔گزشتہ شب سے اہلیانِ زیارت مسلسل یہ اطلاع دیتے رہے کہ متعدد افراد کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے، مگر بروقت، مو¿ثر اور فیصلہ کن اقدامات سامنے نہ آ سکے۔ آج انہی مغوی افراد کی لاشوں کی برآمدگی نے یہ ثابت کر دیا کہ عوام کے خدشات کو مطلوبہ سنجیدگی سے نہیں لیا گیا، جس کے نتائج انتہائی المناک صورت میں سامنے آئے۔مزید تشویشناک امر یہ ہے کہ اطلاعات کے مطابق ابھی بھی متعدد افراد یرغمال ہیں اور ہر گزرتا لمحہ ان کی جانوں کے لیے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں کسی قسم کی تاخیر، غیر مو¿ثر حکمتِ عملی یا محض رسمی بیانات ناقابلِ قبول ہیں۔ حکومت اور متعلقہ اداروں پر لازم ہے کہ وہ فوری، مو¿ثر اور فیصلہ کن کارروائی کے ذریعے یرغمال افراد کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنائیں۔یہ سانحہ صرف زیارت کا نہیں بلکہ پورے بلوچستان میں امن و امان کی مسلسل گرتی ہوئی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے، جہاں آئے روز بے گناہ شہری تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ایسے حالات میں عوام یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ ریاست اپنے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی آئینی ذمہ داری مو¿ثر انداز میں کب ادا کرے گی؟کل ہنہ وڑک کی لاشوں کی تدفین نہیں ہوئی کہ آج زیارت میں لاشیں، اغوا اور مسلسل خونریزی۔ بلوچستان کے عوام سے جینے کا بنیادی حق بھی چھین لیا گیا ہے حکومت کی زمہ داری جنازوں می۔ شرکت نہیں ہے بلکہ انکو سیکورٹی فرائم کرنا ہے لیکن ان سب کے باجود لواحقین کا غم و غصہ سارے بلوچستان کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے یہ صوبہ مزید کوئی نئی جنگ برداشت نہیں کر پائے گی ۔اگر شہریوں کے تحفظ کو فوری ترجیح نہ دی گئی اور یرغمال افراد کی بازیابی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مو¿ثر اقدامات نہ کیے گئے تو مزید کسی بھی انسانی سانحے کی سیاسی، انتظامی اور آئینی ذمہ داری حکومت اور متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔بلوچستان کے عوام اب یقین دہانیوں، بیانات اور رسمی مذمتی اعلانات نہیں، بلکہ مو¿ثر، عملی اور نتیجہ خیز اقدامات کے منتظر ہیں۔ انسانی جانوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، اور اس ذمہ داری میں مزید کوتاہی ناقابلِ قبول ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *