Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

پاکستان ریلویز کا 115 ارب روپے آمدن کا سنگ میل قابلِ تحسین ہے

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار، سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ پاکستان کی 78 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان ریلویز کا مالی سال 2025-26 کے دوران 115 ارب روپے سے زائد آمدن کا سنگ میل عبور کرنا انتہائی حوصلہ افزا اور باعثِ اطمینان ہے۔ یہ کامیابی محکمہ ریلوے کی انتھک محنت، مو¿ثر انتظامی حکمت عملی اور پوری ٹیم کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے مالی سال 2025-26 میں پیسنجر سیکٹر سے 50.5 ارب روپے، فریٹ سیکٹر سے 41 ارب روپے، لینڈ ریونیو سے 11 ارب 99 کروڑ 60 لاکھ روپے، متفرق کوچنگ آمدن سے 3 ارب 18 کروڑ 50 لاکھ روپے جبکہ سکریپ سے 1 ارب 96 کروڑ 60 لاکھ روپے حاصل کیے۔ مجموعی آمدن میں 24.19 فیصد جبکہ فریٹ سیکٹر میں 27.78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو پاکستان ریلوے کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے۔سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ ریلوے نے نہ صرف اپنے روایتی شعبوں بلکہ سکریپ اور دیگر کمرشل سرگرمیوں سے بھی قابلِ ذکر آمدن حاصل کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ بہتر انتظام، شفافیت اور مو¿ثر نگرانی کے ذریعے سرکاری ادارے اپنی مالی کارکردگی میں نمایاں بہتری لا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ریلوے ایک محدود عرصے میں اپنی مالی حالت بہتر بنا کر 115 ارب روپے کی آمدن حاصل کر سکتا ہے تو دیگر سرکاری ادارے بھی اصلاحات، احتساب اور مو¿ثر انتظامی اقدامات کے ذریعے خساروں پر قابو پا کر مالی طور پر مستحکم ہو سکتے ہیں۔ پاکستان ریلوے نے اپنی کارکردگی سے دیگر قومی اداروں کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال قائم کی ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی یہ کامیابی کسی ایک فرد کا کارنامہ نہیں بلکہ گینگ مین، ورکروں، انجینئرز، تکنیکی عملے، افسران اور انتظامیہ سمیت پوری ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مالی سال 2026-27 میں ریلوے اپنے مقررہ اہداف کے مطابق فریٹ سیکٹر سے 65 ارب روپے اور پیسنجر سیکٹر سے 50 ارب روپے کی آمدن حاصل کرتے ہوئے اپنی ترقی کا سفر مزید تیز کرے گا۔ا

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *