Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

مشکل گھڑی میں قوم ڈاکٹر ماہ نور ،اہل خانہ کےساتھ کھڑی ہے،سیدال خان ناصر

قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کراچی میں آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کا دورہ کیا اور تیزاب گردی کے افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق سیدال خان نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان کے ساتھ بھرپور یکجہتی و ہمدردی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔ انہوں نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ اس مشکل گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ سیدال خان نے خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد خصوصاً تیزاب گردی جیسے گھناو¿نے جرائم کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وحشیانہ اقدامات مہذب معاشرے میں کسی صورت قابل قبول نہیں اور یہ انسانی وقار اور بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے حوصلہ افزائی اور اظہارِ یکجہتی کے طور پر ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو پھولوں کا گلدستہ اور تحائف پیش کیے۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی جرات، استقامت اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس آزمائش میں تنہا نہیں بلکہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔سیدال خان نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر ہونے والے حملے کو انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت قرار دیا۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبائی حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حملہ آور اپنے انجام کو پہنچ چکا اور متاثرہ خاندان کو انصاف مل چکا ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے مسلسل چوکسی اور قانون پر مو¿ثر عمل درآمد ناگزیر ہے۔ سیدال خان نے ہسپتال انتظامیہ سے ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی صحت اور علاج معالجے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی لی۔ انہوں نے ہسپتال کے طبی عملے کی پیشہ ورانہ مہارت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو بھی سراہا۔ سیدال خان نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم اس مشکل وقت میں ان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *