Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
محکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتبے گناہ مزدوروں کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جانا چاہیےٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتبے گناہ مزدوروں کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جانا چاہیےٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرز

دہشت گردوں کے سامنے ہرگز سر نہیں جھکاو¿ں گا،سردار عبدالرحمن کھتیران

سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمن کھتیران نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہیں علیحدگی پسند تنظیموں کو بھتہ دینے یا اس حوالے سے تحقیقات کے باعث وزارت سے ہٹایا گیا،اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے تو ان پر براہِ راست ایسا کوئی الزام عائد نہیں کیا، تاہم میڈیا میں پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے بعض عناصر وزیراعلیٰ بلوچستان کی ناکام کارکردگی پر پردہ ڈالنے اور عوامی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کے لیے ان کےخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ میںنے ہمیشہ بی ایل اے اور دیگر کالعدم علیحدگی پسند تنظیموں کی مذمت کی ہے، خصوصاً پنجاب سے تعلق رکھنے والے بے گناہ افراد کے قتل عام کے خلاف کھل کر آواز اٹھائی، انہوں نے کہا کہ وہ ان تنظیموں کو بارہا چیلنج کر چکے ہیں کہ اگر لڑنا ہے تو ان کا مقابلہ کریں، نہتے پنجابی مسافروں کو بسوں اور ٹرکوں سے اتار کر قتل کرنا بزدلانہ عمل ہے۔انہوں نے کہامیں بی ایل اے اور دیگر کالعدم علیحدگی پسند تنظیموں کے ساتھ حالتِ جنگ میں ہوں میں نہ کبھی بھتہ دے سکتا ہوں اور نہ ہی کوئی مجھ سے بھتہ لینے کی جرات کر سکتا ہے، وطن عزیز کے لیے اپنی جان قربان کر سکتا ہوں، لیکن دہشت گردوں کے سامنے ہرگز سر نہیں جھکاو¿ں گا۔سابق صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کارکردگی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ انہیں عہدے سے ہٹایا جائے یا صوبے میں گورنر راج نافذ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ 2013 میں ہزارہ برادری کے قتل عام کے بعد ا±س وقت کے وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کی حکومت کے دوران گورنر راج نافذ کیا گیا تھا، لہٰذا موجودہ حالات میں بھی اسی نوعیت کے اقدامات پر غور کیا جانا چاہیے تاکہ عوام کو یہ پیغام ملے کہ ناقص کارکردگی کے حامل حکمرانوں کا احتساب کیا جاتا ہے۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے وڈھ میں شفیق مینگل کی رہائش گاہ پر حملے، زیارت کے سانحے اور بلوچستان کے دیگر دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور ان واقعات کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور بلوچستان میں دہشت گردی اور کالعدم تنظیموں کے خلاف ہر محاذ پر جدوجہد جاری رکھیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *