Daily Shujaat Quetta
August 28, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں پاکستان کی سلامتی کیلئے مسلسل خطرہ ہیں: اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں پاکستان کی سلامتی کے لیے مسلسل خطرہ ہیں۔

کروشیا کے وزیرِ خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ کروشیاکےوزیرخارجہ اور انکے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، کروشیا کےوزیر خارجہ کا دورہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کروشیا کے درمیان خیرسگالی، باہمی اعتماد کے مضبوط روابط موجود ہیں، کروشیا پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائے۔

نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنا ہوں گی جب کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں پاکستان کی سلامتی کے لیے مسلسل خطرہ ہیں، کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت خطے میں امن کے فروغ کی اہم پیشرفت ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کروشیئن وزیرِ خارجہ نے کہا کہ میرا دورۂ پاکستان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کرداد ادا کرے گا، پاکستان اور کروشیا کے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر استوار ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *