دالبندین کے علاقے میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو دالبندین کے علاقے کلی خدائے رحیم جنوبی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے علا¶ الدین ولد محمد یونس کو ہلاک جبکہ ایک شخص کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش اورزخمی کو فوری طور پر پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کردیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی

Leave a Reply