Daily Shujaat Quetta
August 29, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

بلوچستان کے نوجوان قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہےں ،سیدال خان ناصر

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے بیسٹ ویسٹرن پریمیئر ہوٹل اسلام آباد میں منعقدہ بین الاقوامی فٹبال فائنل میچ کی لائیو اسکریننگ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب کا اہتمام وزیرِاعظم یوتھ پروگرام برائے سیاحت و مہمان نوازی کے فوکل پرسن محمد رو¿ف راجہ نے بیسٹ ویسٹرن پریمیئر ہوٹل اسلام آباد کے اشتراک سے کیا۔تقریب میں محمد رو¿ف راجہ، جنرل منیجر بیسٹ ویسٹرن پریمیئر ہوٹل راشد رو¿ف بندی، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر طارق جدون، راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے وفد، سابق بین الاقوامی فٹبالر مبشر سنجرانی، فلسطین کے سفیر، مختلف ممالک کے سفارت کاروں، نوجوان رہنماو¿ں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی مثبت کردار سازی، قومی یکجہتی، نظم و ضبط اور صحت مند معاشرے کے قیام میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ان کی استعداد کو اجاگر کرنے کے لیے جدید سہولیات، معیاری تربیت اور مساوی مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان میں فٹبال کا گڑھ ہے جہاں قدرتی صلاحیتوں سے مالا مال کھلاڑی موجود ہیں۔ صوبے کے نوجوان محدود وسائل کے باوجود قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ اگر بلوچستان میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے، فٹبال اکیڈمیوں، تربیتی مراکز اور گراس روٹ مقابلوں پر خصوصی توجہ دی جائے تو یہ خطہ پاکستان میں فٹبال کی ترقی کا سب سے بڑا مرکز بن سکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *