وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پیر کو منعقدہ ایک اہم اجلاس میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک مسائل کے مستقل حل کے لیے جدید اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباو¿ سے مو¿ثر انداز میں نمٹنے اور جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباو¿ پر قابو پانے کے لیے جدید اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز فعال کیے جائیں گے، جن کی مدد سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی، چوراہوں پر غیر ضروری انتظار کا وقت کم ہوگا اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی سے ٹریفک کے بہاو¿ کو بہتر بنا کر شہریوں کو معیاری سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو مو¿ثر، پائیدار اور جدید ٹریفک نظام کے لیے باہمی رابطے کے ساتھ مربوط اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ۔

Leave a Reply