Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
محکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتبے گناہ مزدوروں کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جانا چاہیےٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتبے گناہ مزدوروں کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جانا چاہیےٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرز

آزادکشمیر الیکشن: اطلاع ہے کہ ن لیگی امیدوار کی فائرنگ سے پی پی کارکن جاں بحق ہوا، بلاول کا الزام

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 9 کوٹلی میں پیپلزپارٹی کارکن کے قتل پر کہا کہ اطلاع ہے فائرنگ مسلم لیگ ن کے امیدوار کی جانب سےکی گئی تھی۔ 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2 نکیال میں کارکن مختار یونس کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ اطلاع ہے کہ ن لیگی امیدوار سردار عمیر نعیم کی جانب سے فائرنگ کرکے پی پی کارکن کو شہید کیا گیا، سوال کیا کہ متعلقہ حکام کہاں ہیں؟ الیکشن کمیشن کیا کررہا ہے؟ 

انہوں نے کہاکہ 2 روز قبل بھی لیگی رہنما سردار عمیر نعیم کی ساتھیوں سمیت کھلے عام فائرنگ کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی، اس وقت متعلقہ حکام نوٹس لے لیتے تو آج انسانی زندگی کی قیمت ادا نہ کرنا پڑتی، شکست سے بوکھلا کر پاکستان پیپلزپارٹی کے مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کا ن لیگ کے کارکنوں کی فائرنگ سے پیپلزپارٹی کا ایک کارکن شہید ہوا ۔

دوسری جانب رہنما ن لیگ رانا ثنا اللہ کا  کہنا ہے کہ  آزاد کشمیر میں فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق اور کچھ افراد زخمی، معمولی واقعات ہوئے ہیں اس ایک واقعہ کے سوا کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا اور مجموعی طور پر آزاد کشمیر میں پولنگ کے لیے انتظامات اچھے کیے گئے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *