Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

اے آئی ٹیکنالوجی سے لوگوں کی ملازمتیں متاثر نہیں ہوں گی، مارک زکربرگ

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے انسانیت کو لاحق ممکنہ خطرات کے حوالے سے کافی بحث کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے سب سے زیادہ کی جانے والی پیشگوئی کو مسترد کیا ہے۔

ماہرین کی جانب سے اکثر پیشگوئی کی جاتی ہے کہ اے آئی کے باعث کروڑوں افراد ملازمتوں سے محروم ہو جائیں گے۔

مارک زکربرگ نے حال ہی میں ایک مضمون امریکی اخبار کے لیے لکھا تھا جس میں انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اے آئی کے مستقبل کا انحصار ٹیکنالوجی کی بجائے اس پر زیادہ ہوگا کہ کون اسے کنٹرول کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایڈوانسڈ اے آئی کا کنٹرول حکومتوں یا طاقتور اداروں کی بجائے بڑے پیمانے پر لوگوں کے پاس ہونا چاہیے۔

ان کا ماننا ہے کہ اے آئی تک عوامی رسائی سے نئے مواقع پیدا ہوں گے، مزید افراد کاروبار کرسکیں گے اور مزید ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

مارک زکربرگ کے مطابق ان کے لیے یہ بات حیرت انگیز ہے کہ اے آئی پر کام کرنے والے متعدد افراد انتباہ کرتے ہیں کہ اس ٹیکنالوجی کی بدولت متعدد ملازمتیں ختم ہو جائیں گی اور انسانیت کا کردار گھٹ جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ بات ناقابل فہم ہے کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ یہ ٹیکنالوجی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اور پھر بھی اس پر متحرک انداز سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ مانتے ہیں کہ اے آئی لوگوں کو زندگی میں آگے بڑھنے میں مدد فراہم کرنے والا ٹول ثابت ہوسکتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *