کالم:سلیم احمد
”اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کیے گئے ہیں، انہیں ہرگز مردہ نہ سمجھو، بلکہ وہ اپنے ربّ کے پاس زندہ ہیں، انہیں رزق دیا جاتا ہے، اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کیے جائیں، انہیں مردہ نہ کہو، بلکہ وہ زندہ ہیں، لیکن تم شعور نہیں رکھتے“۔ ان آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک شہدا کو ایک خاص قسم کی زندگی عطا ہوتی ہے،جو دنیاوی زندگی سے مختلف ہے، اور اس کی حقیقت کو انسان پوری طرح نہیں جان سکتا، 4 اگست یومِ شہدائِ پولیس ان بہادر سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے وطن کے امن، عوام کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، بالخصوص سندھ پولیس کے لیے یہ دن صرف ایک تقریب نہیں، بلکہ ایک عہد ہے۔ سندھ پولیس اپنے شہدا کو ”ماتھے کا جھومر? سر کا تاج“ سمجھتی ہے یہ وہ چراغ ہیں جن کی روشنی سے آج بھی قانون کی راہ روشن ہے۔ 4 اگست کا دن ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم قانون کی پاسداری، عوامی خدمت، شفاف طرزِ عمل، پیشہ ورانہ دیانت اور باہمی تعاون کے اصولوں کو مزید فروغ دیں گے تاکہ ایک پرامن، محفوظ اور خوشحال سندھ کی تعمیر میں اپنا موثر کردار ادا کر سکیں۔ یومِ شہدائِ پولیس کے موقع پر ہم سندھ پولیس کے تمام افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جو عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام، قانون کی بالادستی اور معاشرے میں انصاف کے فروغ کے لیے شب و روز اپنی ذمے داریاں نہایت دیانت، جرآت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔
پولیس کے شہداءکی قربانیاں ہماری تاریخ کا وہ روشن باب ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ضلع گھوٹکی پولیس قربانیوں کی علامت ہے ضلع گھوٹکی میں 95 سے زائد پولیس افسراں و جوانوں نے کچے میں آپریشن، دہشت گردی، ڈکیتی، پولیس مقابلوں اور امن و امان کی ڈیوٹی کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔ ہر نام ایک بہادری کی داستان ہے اور ہر قربانی اس بات کی گواہ ہے کہ امن کے لیے دی جانے والی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جاتی، گھوٹکی پولیس بھی اپنے ان بہادر سپوتوں پر فخر کرتی ہے جنہوں نے فرض کی راہ میں اپنی قیمتی جانیں قربان کر دیں۔ شہید ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو، شہید ایس ایچ او عبدالمالک کمانگر، شہید ایس ایچ او دین محمد لغاری، شہید سب انسپکٹر محمد حنیف منگریو، شہید اے ایس آئی امان اللہ ابڑو، شہید کانسٹیبل عبدالخالق گھوٹو، شہید کانسٹیبل عبدالقادر مہسر، شہید کانسٹیبل علی بخش پتافی، شہید کانسٹیبل محمد سلیم چاچڑ، شہید کانسٹیبل جتوئی پتافی، شہید کانسٹیبل شاہ علی سیال، شہید کانسٹیبل ظہیر احمد تھیم، شہید کانسٹیبل عبدالسمیع کوری، شہید کانسٹیبل عبدالحنان ملک اور شہید کانسٹیبل محمد شفیق گل اور دیگر کی قربانیاں ضلع گھوٹکی پولیس کے لیے باعث ِ افتخار ہیں۔
گھوٹکی پولیس نے بھی اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران دہشت گردی، جرائم پیشہ عناصر اور امن دشمن قوتوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنے کئی جوانوں کی قربانیاں پیش کیں ہیں، ان شہداءے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو مقدم رکھا اور اپنے خون سے امن، قانون اور انصاف کی شمع روشن رکھی۔ ہم گھوٹکی پولیس کے تمام شہداءکو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے اہل ِ خانہ کے صبر، حوصلے اور عظیم قربانی کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ شہدا کے اہل ِ خانہ بھی قابل ِ احترام ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کی عظیم قربانی پر صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا، سندھ پولیس اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ شہدا کے خاندان اس کے اپنے خاندان ہیں اور ان کی عزت، فلاح و بہبود اور ہر ممکن معاونت کو ہمیشہ اپنی اوّلین ذمے داری سمجھا جائے گا۔ سندھ پولیس کا ہر افسر اور جوان دن رات، شدید گرمی، سردی، بارش، عیدین، تہواروں اور دیگر قومی مواقع پر اپنے اہل ِ خانہ سے دور رہ کر عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔
دہشت گردی، ڈاکوو?ں، جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور دیگر قانون شکن عناصر کے خلاف ہر محاذ پر سندھ پولیس کے جوان پہلی صف میں کھڑے ہو کر اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر فرائض سرانجام دیتے ہیں، یہی وہ جذبہ ? خدمت اور ایثار ہے جس نے سندھ پولیس کو عوام کے اعتماد کی علامت بنایا ہے، شہدائ کا لہو ہمارے لیے عزم، وفاداری اور فرض شناسی کی علامت ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام شہدائے پولیس، بالخصوص گھوٹکی پولیس کے شہدائ کے درجات بلند فرمائے۔ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ہمیں ان کے نقش ِ قدم پر چلتے ہوئے اپنے فرائض دیانت داری، جرآت اور اخلاص کے ساتھ انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ شہدائ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، قومیں اپنے محسنوں اور شہدائ کی قربانیوں کو ہمیشہ عزت، احترام اور فخر کے ساتھ یاد رکھتی ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ سندھ پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کو اپنے فرائض ِ منصبی کی انجام دہی میں مزید استقامت، کامیابی اور حفاظت عطا فرمائے۔ شہدائِ سندھ پولیس کے درجات بلند فرمائے، زخمی اہلکاروں کو جلد و مکمل صحت یابی عطا کرے اور ہمارے صوبے کو ہمیشہ امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔
یوم شہدائِ پولیس: سندھ پولیس کے جوانوں کی قربانی
adminshuja
اگلی خبر →
لائبریری کا زوال؟

Leave a Reply