Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی

سابق صوبائی وزیر بلوچستان سردار عبدالرحمن کھتیران نے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر پارٹی قیادت، نومنتخب نمائندوں اور کارکنوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عوامی اعتماد حاصل کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی، جو پارٹی کی عوامی خدمت اور بہتر کارکردگی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ ہر صورت قابلِ احترام ہوتا ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے انتخابات کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جبکہ یہی جماعت گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج کو عوامی فیصلہ قرار دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی کامیابی کو تسلیم کیا جا سکتا ہے تو آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کو بھی اسی جذبے کے ساتھ قبول کیا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق اور بعض صوبوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ حکومتی اتحاد کا حصہ ہے، اس لیے سیاسی قیادت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے تاکہ جمہوری روایات مضبوط ہوں اور سیاسی استحکام کو فروغ ملے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *