Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

’شاید یہ میرا آخری سال ہو‘ رونالڈو نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا

پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیاکے مقبول ترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنے منصوبوں کے حوالے سے لب کشائی کر دی۔

کرسٹیانو رونالڈو نے اشارہ دیا ہے کہ رواں سیزن بطور فٹبالر ان کا ممکنہ طور پر آخری سیزن ہوگا، جس کے بعد وہ شاندار کیریئر کو الوداع کہہ سکتے ہیں۔

41 سالہ رونالڈو نے منگل کو اپنی ساتھی جارجینا روڈریگز سے شادی کی اور اب وہ اپنے مستقبل کو خاندان کے گرد ترتیب دینے پر غور کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو نے اپنی شادی کے بعد دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ‘یہ شاید فٹبال میں میرا آخری سال ہو، اور میں ایک شاندار میراث چھوڑنا چاہتا ہوں’۔

رونالڈو نے کہا کہ انہوں نے اپنے مستقبل کی مکمل منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور فٹبال سے دور ہونے کے بعد ان کے پاس خود کو مصروف رکھنے کے لیے بہت سی چیزیں ہیں۔

رونالڈو نے مزید کہا کہ وہ زیادہ تفریح، زیادہ سفر، پیڈل کھیلنے اور دیکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی حاصل کردہ کامیابیوں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آخرکار یہ 25 سال کی قربانیوں پر مشتمل سفر رہا ہے۔

واضح رہے کہ 5  مرتبہ بیلن ڈی اور اور5 مرتبہ چیمپئنز لیگ جیتنے والے رونالڈو نے انگلینڈ، اسپین، اٹلی اور سعودی عرب میں لیگ ٹائٹلز اپنے نام کیے ہیں۔ وہ مینز انٹرنیشنل فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔

پرتگال کے کپتان گزشتہ تقریباً چار سال سے سعودی پرو لیگ کی چیمپئن ٹیم النصر کا حصہ ہیں، جہاں ان کے معاہدے کی مدت میں ابھی ایک سال باقی ہے۔

جب جولائی میں رونالڈو سے پوچھا گیا تھا کہ کیا یہ ان کا  آخری فیفا ورلڈکپ ہوگا تو انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے خاندان سے مشاورت کے بعد “پرسکون ذہن کے ساتھ” اس بارے میں فیصلہ کریں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *