نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدرڈاکٹر اسحاق بلوچ نے کہا ہی کہ پاکستان ایک کثیر القومی ریاست ہے، جہاں بلوچ، سندھی، پشتون، سرائیکی اور دیگر قومیتیں صدیوں پر محیط تاریخ، اپنی منفرد ثقافت، زبان اور تاریخی شناخت رکھتی ہیں۔ ان قومیتوں کی شناخت اور تاریخی حیثیت پاکستان کے وفاقی ڈھانچے کا بنیادی حصہ ہیں۔نیشنل پارٹی نئے صوبوں کی تشکیل کے کسی بھی ایسے منصوبے کو شدت سے مسترد کرتی ہے جو قوموں کی تاریخی، ثقافتی اور جغرافیائی شناخت کو نظرانداز کرتے ہوئے سیاسی مفادات کے تحت پیش کیا جائے۔اس قسم کے غیر سنجیدہ شوشے ملک میں پہلے سے موجود سیاسی اور قومی بے چینی کو مزید بڑھا سکتے ہیں اور ایسے بحران اور انتشار کو جنم دے سکتے ہیں جس کے نتائج کا شاید حکمران طبقہ تصور بھی نہ کر سکے۔

Leave a Reply