Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

سیڑھیاں چڑھنے کی عادت کا ایک اور بہترین فائدہ دریافت جو آپ کو ضرور پسند آئے گا

کیا آپ زیادہ لمبے عرصے تک زندہ رہنا چاہتے ہیں تو سیڑھیاں چڑھنا عادت بنالیں۔

یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آٗئی۔

ایسٹ انگلیا یونیورسٹی، نورفوک یونیورسٹی اور ناروک یونیورسٹی ہاسپٹل کی مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا کہ سیڑھیاں چڑھنے کی عادت سے دل کی شریانوں کے امراض بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج سے موت کا خطرہ نمایاں حد تک گھٹ جاتا ہے۔

اس تحقیق میں 9 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جن میں 4 لاکھ 80 ہزار افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

35 سے 84 سال کے افراد کی صحت کا جائزہ 14 سال تک لیا گیا۔

اس عرصے کے دوران دیکھا گیا کہ سیڑھیاں چڑھنے کو عادت بنانے والے افراد کی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ سیڑھیاں چڑھنے کو عادت بنانے سے دل سے جڑے مسائل سے موت کا خطرہ 39 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

اسی طرح یہ عادت کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 24 فیصد تک کم کر دیتی ہے۔

تحقیق میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ سیڑھیاں چڑھنے کے عادی افراد میں امراض قلب بشمول فالج اور ہارٹ فیلیئر سے متاثر ہونے کا خطرہ بھی گھٹ جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ امراض قلب دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے اور ان کے کیسز کی تعداد میں 1990 سے 2019 کے درمیان لگ بھگ دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صحت مند طرز زندگی جیسے جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانے، اچھی غذا، تمباکو نوشی سے گریز، جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنے جبکہ بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھنے سے ایسا ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیڑھیاں چڑھنے کو عادت بنانا آسان ہے اور اسے آسانی سے معمولات زندگی کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *